مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ طوفان الاقصی میں صہیونیوں کے نقصانات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ایسے میں حماس کے ترجمان موسی ابومرزوق نے جنگ بندی کے لئے صہیونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے۔
مقاومتی تنظیم کے اعلی رکن نے الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہ حماس نے اپنے اہداف حاصل کرلئے ہیں۔ تنظیم جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے اور ایسی پیشکش کی صورت میں سیاسی مذاکرات کے لئے مکمل آمادہ ہے۔
الاقصی طوفان کے سلسلے میں حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان تصادم جاری ہے۔ صہیونی حکومت نے غیر انسانی سلوک کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کے شہریوں کے لئے بجلی اور پانی کی سہولیات منقطع کردی ہیں۔