تہران میں عوام کی بڑی تعداد نے فلسطین اسکوائر پر جمع ہوکر آج مقاومتی تنظیموں کی جانب سے صہیونی فورسز کے خلاف ہونے والی کاروائی کی حمایت اور تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس موقع پر لبنانی طالب علم نے مہر نیوز کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد القدس میں نماز پڑھیں گے۔

حماس اور دیگر مقاومتی تنظیموں نے آج صبح غزہ کی پٹی سے صہیونی کالونیوں پر میزائلوں کی بارش کی اور مقبوضہ علاقوں کے اندر پیش قدمی کرتے ہوئے کئی صہیونیوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں صہیونی فوج کے کئی اعلی افسران بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس کاروائی کے نتیجے میں اب تک درجنوں صہیونی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ 

مقاومتی تنظیموں کے حملے کے بعد صہیونیوں نے حواس باختہ ہوکر فلسطینی آبادیوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔