مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ دفاع مقدس کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر "راہروان شہداء" کے عنوان سے عظیم ثقافتی مشق کا آغاز پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے علی بن ابی طالب (ع) کوڈ کے ساتھ کیا۔
یہ مشق سپریم لیڈر امام خامنہ ای کے کمانڈرز، منیجرز اور گارڈز کے ارکان سے شہداء اور سابق فوجیوں کے ایک لاکھ 36 ہزار خاندانوں سے ملاقات کی ہدایات کے تحت 10 دنوں کے لئے ہوگی جس میں سے سپاہ اور بسیج بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔
اس تقریب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے ماہ ربیع الاول کی آمد اور ہفتہ دفاع مقدس کی آمد کی مبارکباد دیتے ہوئے دفاع مقدس کو عاشورہ کے عظیم واقعہ کی اصل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہیدوں نے اپنے وعدوں کو سچائی کے ساتھ عملی طور پر پورا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان سچے اور شجاعت مندانہ واقعات پر ایمان اور بھروسے سے مشرقی بحیرہ روم میں اسلامی ایران کے سپوتوں کی موجودگی اور ان کی عسکری بالادستی کو طاقت ملی ہے۔
میجر جنرل سلامی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جہاد جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے جو خدا کے خاص بندوں کے لیے کھلتا ہے، کہا کہ ہمارے جوانوں نے دفاع مقدس کے دوران اور اس کے بعد حرم اہل بیت کے دفاع میں صدر اسلام کے لوگوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور قربانی، جہاد اور شہادت کے کلچر کو خطے اور دنیا بھر میں فروغ دیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سپہ سالار نے کہا کہ ایک شہید کا پاک جسم پورے ایران کے برابر قیمت رکھتا ہے اور ایران شہداء کے خون کی وجہ سے ہی عظیم ہے۔
انہوں نے شہداء کے لواحقین کی خصوصی توجہ اور دیکھ بھال کے حوالے سے ریبر معظم انقلاب کی دلچپسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں شہداء کے خاندانوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کا اہتمام کیا جائے اور یہ ہمارے لئے ایک تنظیمی کام سے بڑھ کر ایک مذہبی فریضہ ہے،
میجر جنرل سلامی نے شہداء کی ثقافتی مشق کے انعقاد کے مقاصد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسی مناسبت سے، شہداء کی ثقافتی مشق آج سپاہ اور بسیج میں شامل تمام شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ایک ملاقات کے طور پر شروع ہو گی اور ان کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔
یہ مشق پیامبر اکرم کے اولین مددگار حضرت علی بن ابی طالب (ع) کے کوڈ سے بسیج اور سپاہ کے کمانڈروں، منتظمین اور محافظوں کے ذریعہ ملک بھر میں شہداء کے تمام معزز خاندانوں کے ساتھ دس دنوں کے لئے منعقد کی جائے گی۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقاتیں صرف بسیج اور پاسداران انقلاب کے شہداء تک محدود نہیں ہونی چاہئیں بلکہ فوج، پولیس، جہاد اور عوامی شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ملاقاتوں کا سلسلہ ہونا چاہئے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ اس مشق کے دوران، ہر صوبے کے گورنرز، صوبوں کی شہداء فاؤنڈیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کو علاقائی سطح پر تمام شہداء کے خاندانوں سے ملاقات کرنا چاہیے اور اہل خانہ کی درخواستوں اور مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لانی چاہئے۔