مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی واع نیوز کے حوالے سےبتایا ہے کہ عراقی سرحدی گزرگاہوں کی تنظیم کے سربراہ عمر الوائلی نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ تین دنوں میں 92 ہزار سے زائد غیر ملکی زائرین 12 سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے عراق میں داخل ہوئے۔
الوائلی نے سیکورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی کا اعلان بھی کیا تاکہ ویزوں کے اجراء کے عمل کو تیز کیا جا سکے اور اس شدید گرم موسم میں خدمات کی جانچ پڑتال اور نظارت کی جا سکے اور زائرین کے گزرنے میں تیزی لانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔
بارڈر کراسنگ آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا: کسی بھی ممنوعہ مواد کے داخلے کو روکنے کے لیے چیکنگ پر زور دیا گیا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ جمعرات سے کل رات تک افغانستان، آذربائیجان، پاکستان اور ایران سے 92,615 زائرین عراق میں داخل ہوئے ہیں۔
الوائلی نے تاکید کی: یہ زائرین کردستان ریجن کی کراسنگ سمیت 12 سرحدی گزرگاہوں سے عراق میں داخل ہوئے ہیں۔
زرباطیہ کراسنگ پاس (مہران)زائرین کی سب سے زیادہ ٹریفک کا حامل سرحدی پوائنٹ ہے جہاں سے 60 فیصد زائرین عراق میں داخل ہوتے ہیں۔