مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے بتایا ہے کہ کویت کے وزیر خارجہ سالم عبداللہ الجابر الصباح نے ایک سرکاری بیان شائع کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام میں ایک مثبت قدم ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وہ امیر عبداللہیان کے دورہ ریاض اور ان کے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ملاقات کے نتائج کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام کی بنیاد پر مضبوط تعلقات قائم کرنے کی طرف ایک قدم اور خلیج فارس تعاون کونسل کے ممالک اور ایران کے درمیان اچھی ہمسائیگی اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر مبنی تعلقات کی تاریخ میں ایک روشن باب کا آغاز ہوگا۔
کویت کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کی تعلقات کو معمول پر لانے کی خواہش اور خطے کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں ممالک کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔