مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ آستان قدس حسینی نے جنوبی عراق میں شلمچہ اور سفوان کراسنگ پر زائرین کے لیے دو بستیوں کی تعمیر کے لیے ابتدائی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ بصرہ میں آستان قدس حسینی کے نمائندے مصطفیٰ محمد الحسنی نے کہا: دینی مرجعیت کے نمائندے عبد المہدی الکربلائی کے براہ راست حکم سے حرم امام حسین ع کی طرف سے شلمچہ اور سفوان کی سرحدوں پر زائرین کے لیے دو بستیاں تعمیر کے لیے خصوصی ابتدائی اقدامات کیے گئے جو کہ صوبہ بصرہ میں قائم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا: آستان مقدّس حسینی نے زائرین بستی کے منصوبے کے لیے زمین کا ایک پلاٹ خریدنا شروع کر دیا ہے جو کہ کویت کی حکومت کے ساتھ مل کر سفوان بارڈر کراسنگ پر قائم کیا جائے گا اور ایران کے ساتھ شلمچہ سرحدی کراسنگ پر زائرین کی ایک اور بستی بنانے کے لیے زمین حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا: یہ دونوں قصبے ان دو اہم سرحدی گزرگاہوں سے عراق آنے والے زائرین کا استقبال کریں گے۔
حرم امام حسین (ع) عراق جانے والے زائرین اربعین کے لیے سرحدی گزرگاہوں پر بستیاں تعمیر کر کے استراحت کی سہولت فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔