مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میجر جنرل باقری نے یہ ریمارکس منگل کے روز مشرقی صوبے آذربائیجان میں عاشورہ بیس میں سپاہ پاسداران انقلاب کی یونٹوں کے معائنہ کے موقع پر دئے۔
امسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈر نے کہا کہ تمام ایرانی مسلح افواج دشمنوں کی چالوں پر مسلسل نظر رکھی ہوئی ہیں اور اسلامی انقلاب کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے کہا جیسا کہ ہم نے ان تمام سالوں میں دیکھا ہے کہ دشمن کمزور سے کمزور ہوتے جار ہے ہیں جب کہ ہمارا ملک مزید طاقتور ہوتا جائے گا۔
جنرل باقری نے کہا کہ ایران کے جارح مجرم دشمن کسی بھی اخلاقی اصول یا انسانی حقوق کی پاسداری نہیں کرتے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کی قربانیوں اور استقامت کے ساتھ ساتھ ایرانی عوام کی حمایت کی وجہ سے ملک کو موجودہ مثالی سلامتی، استحکام اور ڈیٹرنس پاور حاصل ہوئی ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ "اسلامی جمہوریہ کا استحکام ملک کے لیے امید اور ترقی کے مستقبل کا وعدہ کرتا ہے۔