مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی حکومت کی ہم خیال ممالک کے ساتھ تعاون اور رشتے بڑھانے کی پالیسی کے تحت صدر رئیسی رواں ہفتے کے منگل کو افریقہ کا دورہ کریں گے۔
صدر اپنے اس دورے کے دوران یوگنڈا، کینیا اور زمبابوے جائیں گے۔ اپنے دورے میں وہ میزبان ممالک کے صدور اور دیگر اعلی حکام سے مذاکرات کے علاوہ ان ممالک اور ایران کے درمیان تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔