مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے دوسرے شہروں کی طرح کاشان میں بھی عید سعید غدیر کی مناسبت سے باشکوہ اور پروقار جشن کا انعقاد کیا گیا۔
کاشان سے تعلق رکھنے والے جوانوں اور بزرگوں نے ایمانی جوش و جذبے کے ساتھ جشن میں شرکت کی۔
کاشان، آران اور بیدگل کی سڑکوں پر جشن عید غدیر، میلے سماں
کاشان کے شہید پرور شہروں بیدگل اور آران میں مومنین جوش و خروش کے ساتھ عید سعید غدیر کے موقع پر سڑکوں اور شاہراہوں جشن منارہے ہیں۔
عید غدیر کی ریلی میں شریک ہونے والوں کا خیموں اور کیمپوں میں ماکولات اور مشروبات سے تواضع کیا جائے گا۔
عشرہ ولایت و امامت کی مناسبت سے کاشان میں آیت اللہ کاشانی چورنگی پر جشن کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مختلف گروہ اجتماعی ترانہ اور تواشیح سے شرکاء کو تفریح فراہم کریں گے۔