مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نماز جمعہ تہران کے خطیب حجت الاسلام محمد حسن ابوترابی فرد نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر رئیسی کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی اسناد ملک کے تینوں ستونوں کے درمیان ہماہنگی اور اقتصادی پیشرفت کے نمونہ ہے۔ اگر انفرادی اور اجتماعی زندگی میں ہدف مشخص نہ ہو تو محنت کا کوئی مثبت اثر ظاہر نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ قرآن کریم نے اقتصادی ترقی اور پیشرفت کے لئے بہترین راستہ دکھایا ہے۔ منصوبہ جس قدر جامع اور کامل ہو لیکن متعلقہ اداروں کے درمیان ہماہنگی نہ ہو تو فائدہ مند نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمیں مختلف مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ صدر رئیسی کا دورہ جنوبی امریکہ سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی کامیابیوں کے راہ ہموار کرے گا۔ ایران، چین اور روس رواں سال کے دوران امریکی بالادستی کے خلاف کام کررہے ہیں۔ صدر رئیسی کا حالیہ دورہ اس سلسلے کی کڑی ہے۔
حجت الاسلام ابوترابی فرد نے کہا کہ وینزویلا جنوبی امریکہ میں ایران کے لئے ایک مرکز بن چکا ہے۔ مغربی ممالک نے ایران کی بارے میں معقول رویہ اختیار کرنا شروع کیا ہے۔ دنیا میں ایران کے بارے میں نظریہ بدل رہا ہے جوکہ مقاومت، ہوشیاری اور سیاسی و اقتصادی شعبوں میں ایرانی عوام کی کامیابی کی دلیل ہے۔ اس عظیم سرمایے کی قدر کرنا چاہیے۔
انہوں نے ایرانی عدلیہ کے سابق سربراہ شہید بھشتی کی شہادت کی مناسبت سے کہا کہ عدلیہ کو ایرانی آئین میں اہم مقام حاصل ہے۔ انقلاب کی ایک کامیابی یہ ہے کہ عدلیہ کو یہاں مکمل آزادی حاصل ہے جس کی دنیا میں کم مثال ملتی ہے۔ عدلیہ گذشتہ اقدامات کے بارے میں نظرثانی اور مستقبل کے لئے نقشہ راہ تعیین کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران عدلیہ کے اعلی حکام نے اس سلسلے میں اہم اقدامات انجام دیے ہیں۔