اجراء کی تاریخ: 28 مئی 2023 - 16:15

عمان کے بادشاہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی باضابطہ دعوت پر کچھ ہی دیر پہلے ایرانی دارلحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی دعوت پر عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق آل سعید کچھ ہی دیر پہلے تہران پہنچ گئے ہیں۔

تہران کے مہرآباد بین الاقوامی ائیرپورٹ پر بن طارق کا ایران کے نائب صدر محمد مخبر نے استقبال کیا۔

ایرانی صدر تہران کے سعدآباد محل میں باضابطہ طور ان کا استقبال کریں گے۔

اس استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود ایک دوسرے سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ عمان کے کچھ وزراء اور سینیئر حکام بھی اس دو روزہ دورے کے دوران اپنے بادشاہ کی ہمراہی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سلطان ہیثم بن طارق کا مسند سلطنت پر بیٹھنے کے بعد یہ پہلا دورۂ ایران ہے جبکہ گزشتہ برس انکی دعوت پر صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے عمان کا دورہ کیا تھا۔