غاصب اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے پر واقع شہر نابلس میں آپریشن شروع کر کے نابلس کے علاقوں کو گھیرے میں لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے پر واقع شہر نابلس میں آپریشن شروع کر کے نابلس کے علاقوں کو گھیرے میں لیا ہے، تاہم غاصب صہیونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے بیت المقدس میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے اور فلسطینی فوجیوں کو مسجد الاقصٰی میں داخلے سے روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ یہودی انتہا پسند جمعرات کے روز یہودی پرچم کا دن منانے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے پیشِ نظر تصادم کا خدشہ ہے۔
یاد رہے کہ انتہا پسند صہیونیوں نے قدس پر قبضے کی یاد میں یوم پرچم کی تقریبات کا انعقاد کیا، تاہم نابلس شہر میں غاصب اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے گھروں کو گھیرے میں لے لیا ہے اور جھڑپوں میں آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، غاصب صہیونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کچھ فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

یہودی یومِ پرچم کے موقع پر کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے، کیونکہ انتہا پسند صہیونیوں کی جانب سے اشتعال انگیز کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جمعرات کی صبح اسرائیلی فوجیوں نے مزاحمت کر کے فلسطینیوں  کو نماز کیلئے مسجد الاقصیٰ میں داخل ہونے سے بھی روک دیا ہے۔