مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی یوم القدس کے موقع پر اصفہان میں منعقد ہونے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند مہینے پہلے دشمنوں نے ایران کو اندرونی مشکلات میں گرفتار کرکے ختم کرنے کی سازش کی تھی لیکن ان کی ساری تدبیریں الٹی پڑ گئیں اور وہ خود مختلف بحرانوں سے گزر رہے ہیں۔ ایرانی قوم نے ہوشیاری اور بصیرت کے ساتھ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیا۔ ایرانی قوم مغربی اقوام کی طرح کمزور نہیں ہے بلکہ حالات کو سمجھتے ہوئے اپنے رہبر کی اطاعت کرتی ہے۔ گذشتہ فسادات میں مغربی ممالک اور خطے کے چند عرب ممالک کے تعاون سے بے راہ روی کا شکار ملک میں کچھ طبقوں نے مشکلات ایجاد کرنے کی کوشش کی لیکن رہبر معظم کی رہنمائی اور عوام کی فداکاری کی وجہ سے ان کی سازشیں ناکام ہوگئیں۔
انہوں نے عالمی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکہ اور اس کے حواری تنہائی کا شکار ہورہے ہیں۔ جن ممالک نے ایران کے خلاف نقشہ کھینچا تھا آج ان کے دارالحکومتوں میں سرکاری ملازمین کیچرے جمع کرنے میں مصروف ہیں۔ علاقائی عرب ممالک نے امریکہ اور مغربی بلاک سے منہ موڑنا شروع کیا ہے۔ طاقت کے توازن میں آنے والا یہ بدلاؤ امریکہ اور اس کے حامیوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ امریکہ نے شام اور یمن میں شورش برپا کرنے قدرتی ذخائر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن شکست سے دوچار ہونا پڑا۔
امریکہ اور مغربی ممالک ایران کو خطے میں اور عالمی سطح پر تنہا کرنا چاہتے تھے لیکن آج حالات کا رخ بدل گیا ہے۔ امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل اندرونی بحران اور خطے میں تنہائی کا شکار ہورہا ہے۔ کابینہ کے اندر اختلافات کی وجہ سے سیاسی عدم استحکام بڑھ رہا ہے۔ ایران کے لئے کھودے گئے گڑے میں وہ خود گر گئے ہیں۔ آج غاصب حکومت اتنی کمزور ہے کہ لبنان، شام اور فلسطین سے ہونے والے حملوں کا جواب دینے کی سکت نہیں رکھتی ہے۔ فلسطین خدا کے حکم سے جلد آزاد ہوگا اور غاصب صہیونی حکومت کے وجود سے پورا خطہ پاک ہوجائے گا۔