اجراء کی تاریخ: 6 اپریل 2023 - 22:31

غاصب صہیونی حکومت کی وزارت جنگ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں آج کے راکٹ حملوں کے بعد فوج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے انٹیل ریپبلک ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کی وزارت جنگ نے لبنان کی جانب سے آج کے راکٹ حملوں کے بعد، اپنی فوج کو ہر قسم کے جوابی اقدامات کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب عبرانی ذرائع نے ایک رپورٹ میں یہ مضحکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ صہیونی جوابی کارروائی تمام محاذوں لبنان، غزہ اور دیگر مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنائے گی اور جوابی کارروائیوں میں ایران بھی شامل ہو سکتا ہے!

واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل، میڈیا نے لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی بستیوں پر راکٹ حملے کی خبر دی تھی۔