مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران رہنماؤں نے صہیونی حکومت کے خلاف مزاحمت کو تقویت دینے کے لئے مشاورت اور ہم آہنگی کو جاری رکھنے پر تاکید کی۔
نیز اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے صہیونی مخالف کاروائیوں اور ان میں اضافے کو سراہا۔
فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی قوم اور فلسطینی مزاحمت کاروں نے غاصبوں اور اس کی مجرم فوج کے خلاف جس بہادر اور دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا وہ قابل تعریف ہے۔
واضح رہے کہ زیاد النخالہ کو حال ہی میں دوسری مرتبہ تحریک جہاد اسلامی کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قابض دشمن کے خلاف مسلح جدوجہد اور مزاحمت مسئلہ فلسطین کے حل ہونے تک جاری رہے گی اور فلسطینی عوام جلد ہی اپنے صبر و استقامت کا نتیجہ دیکھے گی۔