مہر خبررساں ایجنسی نے ویب سائٹ فلسطین الیوم سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی ذرائع نے آج سہ پہر نابلس پر صہیونی فوج کے بڑے پیمانے پر حملے اور ٹینک شکن راکٹوں کے ذریعے دو فلسطینی مجاہدوں کے مکانات منہدم کرنے کی تصاویر منتشر کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج نے نابلس پر وحشیانہ حملہ کیا جس کے بعد ان کی فلسطینیوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔ صہیونی افواج نے اپنے وحشیانہ چڑھاو کے دوران مظلوم فلسطینی عوام کو شدید گولیوں کا نشانہ بنایا۔
فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا کہ صہیونی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔
اس کے علاوہ درجنوں دیگر افراد بھی آنسو گیس کی وجہ سے دم گھٹنے کا شکار ہوئے۔ صہیونی فوج امدادی ٹیموں کو تصادم کے مقام پر داخل ہونے سے روک رہی ہے۔
مقامی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید اور 100زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق اس حملے میں صہیونی فوجیوں نے نابلس بٹالین کے کمانڈر "محمد ابوبکر الجنیدی" اور ایک فلسطینی مجاہد "حسام اسلیم" کو قتل کرنے کے مقصد سے نابلس پر حملہ کیا اور انہیں شہید کر دیا۔
صہیونی حکومت نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ محمد الجنیدی اور حسام سلیم 11 اکتوبر 2022 کو صہیونی مخالف آپریشن میں ملوث تھے جو نابلس کے شمال مغرب میں واقع قصبے شاوی شمرون کے قریب ایک صہیونی فوجی کی ہلاکت کا باعث بنا تھا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق ان دونوں فلسطینی مجاہدین نے صہیونی فوج کے گھیرے میں آنے کے بعد ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا اور صہیونی فوج کے ساتھ مقابلہ کیا۔
اس سے پہلے صہیونی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ بعض اہم انٹیلی جنس معلومات کے حصول کے بعد صہیونی فوج نے بدھ کے روز دن دیہاڑے ان دو فلسطینی مجاہدوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
10 فلسطینی شہداء کے نام:
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ نابلس پر اسرائیلی فوج کے آج کے حملے میں 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔
١- عدنان سبع بعاره ( ٧٢ ساله )
٢- محمد خالد عنبوسی ( ٢٥ ساله )
٣-تامر نمر احمد میناوی ( ٣٣ ساله)
٤- مصعب منیر محمد عویص ( ٢٦ ساله )
٥- حسام بسام اسلیم ( ٢٤ ساله )
٦- محمد عبد الفتاح عبد الغنی ( ٢٣ ساله )
٧- ولید ریاض حسین دخیل ( ٢٣ ساله )
٨- عبد الهادی عبد العزیز اشقر ( ٦١ ساله )
٩-الطفل محمد شعبان (۱۶ ساله)
۱۰- جاسر جمیل قنعیر (۲۳ ساله)