مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اتوار کو پوپ فرانسس کے نام ایک پیغام میں انہیں اور مسیحی دنیا کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش ﴿کرسمس﴾ اور سال 2023 کے آغاز کی مبارکباد دی۔
آیت اللہ رئیسی نے قرآن پاک میں سورہ مریم کا حوالہ دیا اور کیتھولک چرچ کے سربراہ پر زور دیا کہ قرآن پاک میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بہت بلند مقام دیا گیا ہے اور ہمدردی، حقیقی آزادی، نجات دہندہ اور انسانیت کی فلاح و سعادت کے بارے میں حضرت عسی ﴿ع﴾ کی بشارت کی طرف اشارہ کیا اور امید ظاہر کی کہ نئے عیسوی سال میں حضرت عیسیٰ بن مریم علیہما السلام سمیت تمام انبیاء کرام علیہم السلام کی گراں بہا تعلیمات کی مدد سے اور الہی اقدار کی راہ میں استقامت کے ذریعے بنی نوع انسان کی سعادت محقق ہو اور دنیا اقوام کے درمیان ہمدردی اور اتحاد سے معمور ہو۔