مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایک مرتبہ پھر ایرانی ڈرونز کے یوکرین جنگ میں استعمال پر مبنی یوکرینی دعووں کو مسترد کردیا اور اس حوالے سے یوکرینی صدر کو خبر دار کیا۔
ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران نے ڈرون کے مبینہ معاملے پر یوکرینی حکام کے بے بنیاد الزامات کا بارہا جواب دیا ہے اور ایک مرتبہ پھر اس بات پر تاکید کی جارہی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے یوکرین کی جنگ میں استعمال کے لیے کسی بھی فریق کو کوئی فوجی سازوسامان برآمد نہیں کیا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم نے ہمیشہ یوکرین سمیت تمام ملکوں کی علاقائی سالمیت کا احترام کیا ہے اور مسٹر زیلینسکی کو جان لینا چاہیے کہ بے بنیاد الزامات کے مقابلے میں ایران کا اسٹریٹجک صبر لامحدود نہیں رہے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ مسٹر زیلینسکی کو کچھ ملکوں کے رہنماؤں کے انجام سے جو امریکی حمایت پر آس لگائے ہوئے تھے، سبق سیکھنا چاہیے۔