پاکستانی اداکارہ سحر شنواری نے ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ " میں ایران کی اسلامی حکومت کی حمایت کے لیے پورے حجاب کے ساتھ ایران جاؤں گی"۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی صوبہ خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اداکارہ سحر شنواری نے  ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  " میں ایران کی اسلامی حکومت کی حمایت کے لیے پورے حجاب کے ساتھ ایران جاؤں گی"۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ سحر شنواری نے باحجاب ایران جانے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی  ٹوئٹ میں لکھا  ہے کہ  "حجاب کوئی بری چیز نہیں ہے، برائے مہربانی اس کو بدنام کرنا بند کریں"۔