عراقی فوج نے کربلائے مقدس میں ایک خودکش حملہ آور کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مقامی میڈیا سے نقل کیاہے کہ عراقی کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج کے اہلکاروں نے کربلائے مقدس میں ایک خودکش حملہ آور کو ہلاک کر دیا جبکہ فوجی کارروائی میں دوسرا دہشت گرد زخمی ہوگیا۔عراق میں کربلائے معلی کی آپریشنل کمانڈ نے منگل کی شام ایک دہشت گرد کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے ٹوئٹ کیا کہ دقیق اطلاع کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے البہبہانی علاقے میں سرچ آپریشن انجام دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج کے جوانوں نے آپریشن کے دوران ایک خودکش حملہ آور کو ہلاک کر دیا جس کی کمر میں دھماکہ خیز بلٹ بندھی ہوئیتھی جبکہ دوسرا دہشت گرد کارروائی میں بری طرح زخمی ہوگیا۔

عراقی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سے تفتیش جاری ہے اور اس کے دوسرے ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں ہو رہی ہیں۔