سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے منگل کو کہا کہ ایرانی انٹیلی جنس فورسز نے حالیہ فسادات کے دوران متعدد جاسوسوں کو گرفتار کیا جو امریکی انٹیلی جنس سروسز کے لئے کام کر رہے تھے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منگل کے روز تہران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے طبی عملے کے کمانڈروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جنرل فدوی نے کہا کہ دشمن گزشتہ 44 سالوں سے اسلامی انقلاب کے بعد سے مسلسل ایران کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں لیکن وہ ہمیشہ ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلابی گارڈ کور ﴿سپاہ پاسداران انقلاب﴾ اسلامی انقلاب کے مساوی ذمہ داری اور مشن رکھتی ہے کیونکہ اسلامی انقلاب کی محافظ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں حالیہ فسادات کے دوران جنہیں مغربی ریاستوں نے منظم کیا تھا امریکی انٹیلی جنس سروسز سے منسلک متعدد جاسوسوں کو حراست میں لیا گیا اور انہیں قانونی کارروائی کے لیے عدالتی حکام کے حوالے کیا جا چکا ہے۔

جنرل فدوی نے زیر حراست جاسوسوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ نہ صرف ایران انٹرنیشنل ٹی وی سے وابستہ تھے کہ جو دشمن کی جاسوسی خدمات کے تحت کام کرتا ہے بلکہ امریکی انٹیلی جنس اور جاسوس سروسز سے بھی جڑے ہوئے تھے۔