مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے حساس ادارے نے ایران کے جنوبی صوبہ کرمان میں تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی میں مصروف موساد کے ایک جاسوس کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی جاسوسی تنظیم موساد کے زیر حراست جاسوس نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ اس نے انٹرنیٹ پر ایک اشتہار دیکھا جس کا تعلق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی (موساد) سے تھا اور اس اشتہار نے اس کے اندر تجسس پیدا کیا۔
جاسوس کے مطابق بعد از آں اس نے موساد کو ای میل کے ذریعے ایک درخواست بھیجی اور ساتھ ہی اپنی تمام شناختی دستاویزات بھی صہیونی حکومت کے انٹیلی جنس افسران کو بھیج دیں۔
اس نے یہ بھی کہا کہ اس کے بعد وہ واٹس ایپ، انسٹاگرام اور ٹیلی گرام کے ذریعے اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز سے رابطے میں تھا۔