صہیونی فوجیوں نے آج پیر کی صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر چھاپہ مار کر کم از کم 20 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی میڈیا سے نقل کیاہے کہ صہیونی فورسز نے آج پیر کی صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر چھاپے مار کر دھاوا بول دیا اور کم از کم 20 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا جن میں زیادہ تر نوجوان ہیں۔

نابلس میں صہیونی فوجیوں پر فائرنگ

عبرانی ذرائع نے آج پیر کی صبح اعلان کیا کہ اسرائیلی فوجیوں پر نابلس کے قریب فائرنگ کی گئی ہے۔

فلسطینی ذرائع نے اس مسلح جھڑپ کی فوٹیج بھی نشر کی ہیں جو آج صبح بلاطہ کیمپ میں مزاحمتی تنظیموں اور قابض صہیونی افواج کے درمیان ہوئی:

فلسطینی ذرائع نے آج صبح فوٹیج نشر کرتے ہوئے یہ اعلان بھی کیا کہ غاصب افواج کی پشت پناہی میں صہیونی آباد کاروں نے مسجد الاقصی پر پھر سے دھاوا بول دیا ہے۔



گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزاحمتی تحریک کی 19 کارروائیاں

عبرانی ذرائع نے اعتراف کیا کہ مغربی کنارے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے 19 مختلف کارروائیاں کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور غاصب اسرائیلیوں کے درمیان 10 جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہئی ہیں، جھڑپوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبریں بھی ہیں۔

ہداریم جیل پر صہیونی فوجیوں کا دھاوا

اطلاعات کے مطابق صہیونی جیل خانہ جات سے وابستہ جابر فورسز نے اتوار کی شام هداریم جیل میں فلسطینی قیدیوں پر دھاوا بھی بولا۔

فلسطینی قیدیوں کی جانب سے جاری ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ اسرائیلی جابر فورسز نے ہیدریم جیل کے سیکشن 30 اور 35 پر چھاپہ مارا اور قیدیوں کو زد و کوب کیا اور ان کے کمروں کی تلاشی لی اور قیدیوں کے ذاتی سامان کو نقصان پہنچایا۔


الیکشن کے دن فائرنگ کے واقعات کو بے اثر کرنے کا دعویٰ

عبرانی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی غاصب حکومت نے حال ہی میں مغربی کنارے کے شمال میں کفر الدک قصبے کے رہائشی ایک نوجوان فلسطینی کو فائرنگ کی کارروائی کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ صہیونی ٹی وی چینل 14 نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے بتایا ہے کہ اس نوجوان فلسطینی نے کنیسٹ کے انتخابات والے دن مغربی کنارے میں صہیونی بستیوں میں سے ایک میں فائرنگ کی کارروائی کی کوشش کی تھی۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ یہ نوجوان مسلح تھا۔