مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے فواد حسین کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور انہیں عراقی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہونے اور عراق کے وزیر خارجہ کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے ایران اور عراق کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کے تسلسل پر زور دیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ علاقائی اور بین الاقوامی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ امیر عبداللہیان نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک تمام شعبوں میں اپنے مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس گفتگو میں نئی عراقی حکومت مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ نئے مرحلے میں دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون میں مزید وسعت دیکھنے کو ملے گی۔