مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج جمعرات کی صبح 180 افراد پر مشتمل قافلہ «حرم سے حرم تک» صوبہ خوزستان کے شہر آبادان میں داخل ہوگیا۔ اربعین کے اس پیدل قافلے نے اپنے سفر کا آغاز مقدس شہر مشہد سے کیا ہے اور آبادان تک پہنچنے کے لئے ایران کے 10 صوبوں سے گزرا ہے۔
یہ قافلہ صوبہ خوزستان کے شہروں آبادان اور خرمشہر سے گزرتے ہوئے شلمچہ بارڈر سے عراق میں داخل ہوگا اور وہاں سے کربلائے معلی کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گا۔ اندازوں کے مطابق یہ قافلہ آئندہ 10 دنوں تک کربلائے معلی پہنچ جائے گا۔
یاد رہے کہ «حرم سے حرم تک» پیدل قافلہ مسلسل دسواں سال ہے کہ جب اربعین کے موقع پر مشہد میں امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر سے کربلائے معلی کی طرف اپنے سفر کا آغاز کرتا ہے۔