اسلامی مقاومتی تحریک حزب اللہ کی مرکزی شوری کے رکن نے کہاکہ اگر صہیونی حکام کو معلوم ہوتا کہ حزب اللہ نے ان کی حساس اور اسٹریٹیجک تنصیبات کے لئے کیا کیا منصوبے تیار کئے ہوئے ہیں تو ہرگز راتوں کو نہ سوتے!

 مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی مقاومتی تحریک حزب اللہ کی مرکزی شوری کے رکن شیخ نبیل قاووق نے صہیونی وزیر اویگڈور لیبرمن کی طرف سے اظہار کی گئی حالیہ دھمکیوں پر رد عمل کا اظہار کیا۔
اویگڈور لیبرمن نے حال ہی کہا تھا کہ کاریش گیس فیلڈ پر حزب اللہ کے حملے اور ایک نئی جنگ شروع کرنے کی صورت میں ضاحیہ ﴿بیروت کے جنوبی علاقے﴾ کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہم پر لازم ہوجائے گا۔
اسی ضمن میں حزب اللہ کی مرکزی شوری کے رکن شیخ نبیل قاووق رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی رجیم عسکری اقدامات کی قدرت نہیں رکھتی اور اس رجیم کے حکام بخوبی جانتے ہیں کہ جو چیز وہ مستقبل کی ممکنہ جنگ میں کھوئیں گے لبنان کو ہونے والے نقصانات کے کئی برابر ہوگا۔

انہوں نے صہیونی رجیم کے مقابلے میں نئے عسکری توازن کی بات کرتے ہوئے تاکید کی کہ ضاحیہ کو تباہ کرنے کے لئے صہیونی رجیم کے اقدام اٹھانے کی صورت میں ہم تل ابیب کو خاک سے ملا دیں گے۔ 
شیخ نبیل قاووق نے مزید کہا کہ چند روز قبل لبنانی اہلکاروں کی طرف سے جو تصاویر اور ویڈیو جاری کی گئی ہے ان میں صہیونی رجیم کے لئے کھلا پیغام ہے، ہمار پیغام یہ ہے کہ مقاومت جنگ کے لئے تیار بیٹھی ہے اور اپنے میزائل کاریش اور مابعد کاریش کو نشانہ بنانے کے لئے تیار کئے ہوئے ہے۔ 

حزب اللہ کی مرکزی شوری کے رکن نے زور دے کر کہا کہاگر صہیونی حکام کو معلوم ہوتا کہ حزب اللہ نے ان کی حساس اور اسٹریٹیجک تنصیبات کے لئے کیا کیا منصوبے تیار کئے ہوئے ہیں تو ہرگز راتوں کو نہ سوتے!