تہران اور انقرہ کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب کا آج بروز منگل کو دونوں ممالک کے صدور کی موجودگی میں سعدآباد کے تاریخی- ثقافتی کمپلیکس میں انعقاد کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران اور انقرہ کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب کا آج بروز منگل کو دونوں ممالک کے صدور کی موجودگی میں سعدآباد کے تاریخی- ثقافتی کمپلیکس میں انعقاد کیا گیا۔ ایران اور ترکی کے وزرائے نے نقل و حمل، ٹرانزٹ، سائنسی اور ثقافتی تبادلہ، کھیل، توانائی، زارعت، تجارتی اور اور دیگر شعبوں میں تعاون کی مفاہتمی یادداشتوں پر دستخط کیے۔

یاد رہے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان آستانہ عمل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گزشتہ شب تہران پہنچے اور آج صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے اُن کا سعدآباد کلچرل کمپلیکس میں باضابطہ استقبال کیا۔

روس، ترکی اور ایران کے صدور کی موجودگی میں سہ فریقی سربراہی اجلاس آج رات تہران میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی شرکت کریں گے۔