مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید غدیر اور عید قربان کی مناسبت سے عمومی و انقلابی اور فوجی عدالتوں اور اسی طرح حکومتی تعزیراتی اداروں کی طرف سے سزا پانے والے 2272 قیدیوں کی سزا معاف یا کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام محسنی اژہ ای نے عید غدیر کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں درخواست کی تھی کہ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے متعلق مرکزی کمیشن نے بعض قیدیوں کو سزاؤں میں کمی اور بخشش کا مستحق قراردیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بنیادی آئین کی دفعہ 110 کے تحت اس درخواست کو منظور کرلیا۔