مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ نینوا میں الفتح الائنس کے سربراہ احمد الرماح نے عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی سے ریاض میں ہونے والے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
الرماح نے کہا ہے کہ ریاض میں ہونے والے اجلاس میں صہیونی ریاست کے حکام موجود ہوں گے لہذا عراق کو اس اجلاس میں شرکت نہیں کرنی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہاکہ عراقی پارلمنٹ نے غاصب صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو جرم قرار دیا ہے جبکہ یہ اجلاس اس غاصب صہیونی ریاست سے تعلقات کی بحالی کے لئے تمہیدی اقدام ہے اور الکاظمی کی اس اجلاس میں شرکت کی تمام سیاسی نمائندوں اور حلقوں کی جانب سے مذمت ہونی چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں سعودی عرب امریکی صدر جو بایڈن اور بعض عرب ممالک کے حکام کی موجودگی میں ایک اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس اجلاس میں صہیونی ریاست کی جانب سے کچھ نمائندے شریک ہوں گے۔