مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کی جانب سے بیان میں کہاکہ روسی صدر ایران اور روس کے درمیان اقتصادی تعلقات کی توسیع کے منصوبے پر بات چیت کے لیے اگلے ہفتے تہران کا دورہ کریں گے۔
بیان میں کہاگیاہےکہ ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ روس کے بعد ایران اور روس کے درمیان اقتصادی تعاون کے حوالے سے مثبت ماحول پیدا ہوا ہے۔
کرملین محل کے ترجمان نے کہا کہ پیوٹن آستانہ عمل کے ضامن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کے لیے تہران جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے جہاں وہ ترک صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔