مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر امیرعبداللہیان نے سابق جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شینزو آبے نے اسلامی جمہوریہ ایران اور جاپان کے درمیان تاریخی تعلقات کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم جاپان کے سابق وزیر اعظم شینزو آبے کے قتل کی مذمت اور ان کی موت پر جاپان کی قوم اور حکومت سے تعزیت کرتے ہیں۔