مہر نیوز ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے عوامی سطح پر درج سرکاری کمپنیوں میں اقلیتی حصص مذاکراتی قیمت پر خریدنے اور ان میں سے ہر ایک فرم کے بورڈ میں ایک نشست کی پیشکش کی ہے۔
پاکستان کی طرف سے اربوں ڈالر کے تازہ قرضوں کی درخواست کے جواب میں متحدہ عرب امارات نے عوامی سطح پر درج سرکاری کمپنیوں میں اقلیتی حصص مذاکراتی قیمت پر خریدنے اور ان میں سے ہر ایک فرم کے بورڈ میں ایک نشست کی پیشکش کی ہے، یہ قبول ہونے پر کیش کی کمی سے دوچار حکومت کو بڑا فروغ مل سکتا ہے اور اسلام آباد اور ابوظبی کے درمیان روایتی قرض دہندہ تعلقات سے علیحدگی کا نشان بنے گا جو متحدہ عرب امارات کا دارالحکومت اور اس کی دولت کا ذریعہ ہے۔
یہ پیش رفت چین کی طرف سے پاکستان کیلیے 2 ارب ڈالر قرض کے تسلسل کا فیصلہ ہے جو 27جون سے 23جولائی تک پختہ ہو کر گزشتہ ہفتے 2.3 ارب ڈالر کی منتقلی کے بعد سکھ کاسانس ہوگا۔
ذرائع کے مطابق، متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سرکاری ملکیتی کمپنیوں میں 10% سے 12% حصص حاصل کرنے کی پیشکش کی ہے جواسٹاک مارکیٹ میں اس کے خودمختار دولت کے فنڈز کے ذریعے درج ہیں۔