اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی اپنے ترکمانستان کے ہم منصب کی باضابطہ دعوت پر کیسپین ساحلی ممالک کے سربراہی اجلاس میں حصہ لینے کیلئے 29 جون کو اشک آباد کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی بدھ کے روز ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں کیسپین ساحلی ممالک کے سربراہی اجلاس میں حصہ لینے کیلئے ترکمانستان کا دورہ کریں گے۔

صدر رئیسی کیسپین ساحلی ممالک کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کے علاوہ اس اجلاس میں شریک دیگر ممالک کے صدور سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔