بھارت نے روسی تاجروں کی رعایت پر روس سے کوئلے اور تیل کی خریداری میں اضافہ کر دیا ہے، 20 روز میں بھارت کی روسی کوئلے کی خریداری میں 6 گنا اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے روسی تاجروں کی رعایت پر روس سے کوئلے اور تیل کی خریداری میں اضافہ کر دیا ہے، 20 روز میں بھارت کی روسی کوئلے کی خریداری میں 6 گنا اضافہ ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارت نے گزشتہ 20 روز میں 3 ارب ڈالر سے زیادہ کا روسی کوئلہ اور 31 گنا زیادہ روسی تیل خریدا ہے۔ ذرائع کے مطابق 20 روز میں بھارت نے 2 ارب ڈالر سے زیادہ روسی تیل کی خریداری کی۔ روسی تاجر کوئلے اور تیل کی خریداری پر 30 فیصد کی رعایت دے رہے ہیں۔

یوکرائن پر حملے کے خلاف امریکہ اور مغربی ممالک نے روس پر سخت معاشی پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں، روس پر پابندیوں کے باوجود بھارت مسلسل روسی کوئلے، تیل کی خریداری کر رہا ہے۔ روس پر امریکہ اور مغربی ممالک کی پابندی کے نتیجے میں خود امریکہ ، برطانیہ اور بعض دیگر یورپی ممالک میں مہنگائی پر مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔