مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان شانگہائی سربراہی اجلاس ميں شرکت کے لئے تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کچھ ہی دیر پہلے تاجیکستان میں عمران خان اور آیت اللہ رئیسی نے ملاقات کی ہیں۔
اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات ، علاقائي امور اور افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔