مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 90 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔ تامل ناڈو میں سات دنوں سے جاری شدید بارشوں کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب آٓگئیں۔ ٹرینوں کی پٹریاں پانی میں ڈوب گئیں۔ ٹرینیں منسوخ ہونے سے مسافر ریلوے اسٹیشن پر پریشان ہیں۔ تامل ناڈو کے بعد آندھرا پردیش میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 نومبر 2015 - 20:25
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 90 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔