مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ منیٰ کےحادثے میں 114ہندوستانی حاجی شہید ہوئےہیں، جن میں سے10 اب بھی لاپتہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق منی کا المناک حادثہ سعودی عرب کے حکام کی نااہلی، لاپرواہی اور غفلت کی بنا پر رونما ہوا جس میں 29 ممالک کے پانچ ہزار حجاج کرام شہید ہوگئے جبکہ سیکڑوں اب بھی لاپتہ ہیں۔ سعودی عرب کے حکام نے اس المیہ پر پردہ ڈالنے کے لئے سیکڑوں حجاج کو اجتماعی قبروں میں پہلے ہی ہفتہ میں دفن کردیا۔
اجراء کی تاریخ: 12 اکتوبر 2015 - 07:31
ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ منیٰ کےحادثے میں 114ہندوستانی حاجی شہید ہوئےہیں، جن میں سے10 اب بھی لاپتہ ہیں۔