مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان دہشت گردوں کے حملوں میں 15 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی افغانستان کے صوبے جاوزان اور بلخ میں طالبان کے حملوں میں سکیورٹی فورسز کے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کےمطابق پہلا حملہ صوبے جاوزان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر ہوا جس کے نتیجے میں 10 افغان فوجی مارے گئے جب کہ دوسرا حملہ صوبے بلخ کے ڈسٹرکٹ دولت آباد میں جہاں پیٹرولنگ پر موجود پولیس کی گاڑی سڑک کنارے بم سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 23 ستمبر 2015 - 00:42
جنوبی افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان دہشت گردوں کے حملوں میں 15 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔