اجراء کی تاریخ: 19 ستمبر 2015 - 12:56

پاکستان کے علاقہ کوہاٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کر کے 63 مشتبہ وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ کوہاٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کر کے 63 مشتبہ وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنےوالے ادارے اور پولیس نے مشترکہ طور پر جنگل خیل اور کھمکول میں سرچ آپریشن کیا.
آپریشن کے دوران 63 مشتبہ وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمدکرلیا گیا،گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،علاقے میں وہابی جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق وہابی مدارس دہشت گردوں کی تربیت کے اہم مراکز ہیں جب تک پاکستانی حکومت وہابی دہشت گردوں کی تربیت کے مراکز کے خلاف ٹھوس اقدامات انجام نہیں دیتی تب تک پاکستان سے دہشت گردی کا خآتمہ ممکن نہیں ہے۔ وہابی دہشت گرد پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

لیبلز