امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے ایک خاتون کو ہلاک کردیا جبکہ اس آگ میں 400 مکانات جل کر تباہ ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے ایک خاتون کو ہلاک کردیا  جبکہ اس آگ میں 400 مکانات جل کر تباہ اور ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔۔
حکام کے مطابق شمالی کیلی فورنیا کی جنگلات میں لگی آگ نے ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔آگ کے باعث کم سے کم 400مکانات تباہ ہو گئے ہیں ۔ جبکہ ایک خاتون بھی جھلس کر ہلاک ہو گئی ہیں ۔تیزی سے پھیلتی آگ کے باعث قریبی آبادی کے لوگ شدید پریشان ہیں۔ خطرے کے پیش نظر ہزاروں افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کر رہے ہیں۔ گیارہ ہزار فائر فائٹرز دن رات آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔

لیبلز