مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان نے پاکستان کے خلاف امریکہ اور متحدہ عرب امارات کو اپنے ساتھ ملا لیا ہے، ہندوستان کو داعش سے نہیں پاکستان سے خطرہ ہے۔ امریکہ اور امارات بھی اب پاکستان سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ہندوستانی سرزمین پر دہشت گرد بھیجنا بند کر دے۔ ہندوستانی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے لیے داعش کوئی بڑا چیلنج نہیں ہم اس سے درپیش خطرے سے نمٹنا جانتے ہیں تاہم پاکستان سے دہشت گردوں کی آمد پر ہمیں تشویش ہے، چند سال قبل اجمل قصاب پکڑا گیا تھا اور اب مزید 2 دہشت گرد پکڑے گئے ہیں جو پاکستان سے آئے تھے۔ پاکستان ہمیشہ کہتا رہا ہے دہشت گردی کی جڑیں اس کے ہاں نہیں بلکہ کہیں اور ہیں لیکن اب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ دہشت گردی کی جڑیں پاکستان میں ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 7 ستمبر 2015 - 18:06
ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان نے پاکستان کے خلاف امریکہ اور متحدہ عرب امارات کو اپنے ساتھ ملا لیا ہے، ہندوستان کو داعش سے نہیں پاکستان سے خطرہ ہے۔