مہر خبررساں ایجنسی نے افغار ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں صوبہ تخار اور فریاب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 102 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ طالبان کا ایک خود ساختہ کمانڈر بھی ان کارروائیوں میں ہلاک ہوا، صوبہ تخارکے پولیس ترجمان خلیلاسیر نے بتایا کہ طالبان کا خود ساختہ کمانڈر قاری صلاح الدین صوبے کے اشکمش شہر میں فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہوا۔تخار کے شہرخواجہ غار میں بھی ایک خود ساختہ کمانڈر قاری ابراہیم اور 32 دیگر طالبان دہشت گرد ہلاک ہوئے، صوبہ فریاب کے حکام نے صوبے کے المار اورگرزیوان شہروں میں70 طالبان دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے، طالبان نے اس سلسلے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔
اجراء کی تاریخ: 2 اگست 2015 - 12:59
افغانستان میں صوبہ تخار اور فریاب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 102 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔