افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں پاکستان اور افغانستان کے لئے داعش دہشت گرد تنظیم کا سربراہ حافظ سعید ہلاک ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں پاکستان اور افغانستان کے لئے داعش دہشت گرد تنظیم کا سربراہ حافظ سعید ہلاک ہو گیا ہے۔افغان انٹیلی جنس حکام کے مطابق ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں افغانستان کے لئے داعش کا کمانڈر حافظ سعید ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق حافظ سعید کا تعلق پاکستان کی اورکزئی ایجنسی سے تھا اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ سے اختلافات کے بعد وہ داعش میں شامل ہو گیا تھا۔ حافظ سعید افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی داعش کا کمانڈرتھا۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی افغان صوبے ننگر ہار میں ہی امریکی ڈرون حملے میں طالبان دہشت گرد تنظیم  کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد بھی 25 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا تھا۔ شاہد اللہ شاہد بھی طالبان چھوڑ کر داعش دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت اس سے قبل پاکستان میں داعش کے وجود سے انکار کرتی رہی ہے لیکن وہابی دہشت گرد طالبان چھوڑ کر داعش میں شامل ہوررہے ہیں اور پاکستان میں وہابی سوچ و فکر ہی داعش کے وجود کی سب سے بڑی دلیل ہے۔

لیبلز