اجراء کی تاریخ: 10 جولائی 2015 - 13:54

ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کشمیر کو ہندوستان کا اندرونی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی فورموں میں مسئلہ کشمیر اٹھا کر دوطرفہ مذاکرات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کشمیر کو ہندوستان کا اندرونی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی فورموں میں مسئلہ کشمیر اٹھا کر دوطرفہ مذاکرات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق جمعرات کو انھوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کشمیر عالمی مسئلہ نہیں بلکہ ہندوستان کا اندرونی مسئلہ ہے جس میں کسی تیسرے فریق کی ثالثی قابل قبول نہیں ہو سکتی۔ دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے ہی معاہدے موجود ہیں جن کی بنیاد پر مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔

لیبلز