شیعہ سنی بھائی بھائی
-
شدت پسندوں کا تشیع اور تسنن سے کوئی تعلق نہیں ہے، رہبر معظم انقلاب اسلامی
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ شیعہ اور سنّی، دونوں طرف کچھ شدت پسند پائے جاتے ہیں جن کا تشیع اور تسنن سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان شدت پسندوں کو، اصل مذہب پر الزام تراشی کی راہ ہموار کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے اور ان لوگوں سے سختی سے نمٹا جانا چاہیے۔
-
سُنی ہمارے بھائی،ہماری جان اور ہمارا دل ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی
انہوں نے کہا کہ حسین ابن علیؑ وہ امام عالی مقام ہیں جنہوں نے دین اسلام کی بقاء کے لئے اپنا سب کچھ راہ خدا میں نذرکر دیا اور اس طرح سید الشہداءؑ دین اسلام کے ساتھ ساتھ خود بھی زندہ جاوید ہوگے یہ ایام عزا،ایام صبر، اُنھی کی یادو کے ایام ہیں زمین سے عرش تک غم حسینؑ کا موسم چھا چکا ہے۔