اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے اسرائیل کی جاسوسی کی تنظیم موساد کے جنگ پسندانہ بیان کے بعد خبر دار کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے دفاع نیز ایرانی عوام کی حمایت کے لئے اپنے قانونی اور ذاتی حقوق کے حصول سے دریغ نہيں کرے گا۔