جشن بلوغت
-
جامعہ الکوثر اسلام آباد میں نو بالغ بچیوں کیلئے جشن تکلیف کا اہتمام
جامعہ الکوثر اسلام آباد پاکستان میں حضرت فاطمہ زہرا(علیھا السلام) کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے حرم مولا عباس علیہ السلام کے ادارے میراثِ انبیا انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جشنِ بلوغ بعنوان میرا حجاب میرا وقار کے نام سے پررونق تقریب منعقد کی گئی۔
-
حرم حضرت معصومہ (س) میں ننھے روزہ داروں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام
ولادت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی مناسبت سے حرم حضرت معصومہ (س) قم کے مرکز برائے ثقافتی امور اور سپاہ علی بن ابی طالب (ع) کی جانب سے حرم حضرت فاطمه معصومه سلام الله علیھا میں"ننھے روزہ داروں کے اعزاز میں افطار پارٹی اور عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں "جشن بہار عبادت" کا انعقاد؛
آپ اپنے نورانی، روشن اور پاکیزہ دلوں کے ساتھ آج ہی سے اللہ کی دوست بن سکتی ہیں،رہبر معظم انقلاب
رہبر انقلاب اسلامی نے لڑکیوں کو رحمن و رحیم خدا کا دوست بننے کی نصیحت کی اور کہاکہ آپ اپنے نورانی، روشن اور پاکیزہ دلوں کے ساتھ آج ہی سے اللہ کی دوست بن سکتی ہیں۔ خداوند عالم سے دوستی کا ایک راستہ یہ ہے کہ نماز میں اس بات پر توجہ رکھیے کہ آپ خداوند عالم سے بات کر رہی ہیں۔