جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور
-
جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں "وحدت امت کانفرنس'' کا انعقاد
جامعہ عروة الوثقی لاہور پاکستان میں ہفتہ وحدت اور جشن میلاد مسعود نبی کریم ﷺ و امام جعفر صادقؑ کی مناسبت سے وحدت امت کانفرنس بعنوان "وحدت امت میں اصحاب رسول کا کردار" منعقد ہوئی۔
-
جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں ’’یزیدیت شکن اربعین حسینی‘‘ کا انعقاد، ہزاروں افراد کی شرکت
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ یزیدیت شکن اربعینِ حسینی جہاں امام عالی مقام کے راستے کی پیروی کا وعدہ ہے وہیں یزیدیت اور اس کے پیروکاوں سے رزم کا بھی اعلان ہے، جو کربلا سے شروع ہوئی لیکن عزاداری کی شکل میں آج تک جاری ہے۔
-
کتاب سے وابستہ ہو جانیوالی قومیں شکست نہیں کھا سکتیں، علامہ ابوالحسن نواب
ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب کی سربراہی میں علماء کے وفد نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا دورہ کیا اور سربراہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ علامہ سید جواد نقوی سے خصوصی ملاقات کی۔
-
لاہور، جامعہ العروة الوثقیٰ میں "ہنرستان رشد" سائنس کالج کا افتتاح؛
تعلیم وہ دریا ہے اگر بہتا رہا تو ان شاءاللہ پورا پاکستان سرسبز ہو جائیگا، علامہ جواد نقوی
جامعہ العروة الوثقیٰ میں "قومی ترقی میں سائنس و ٹیکنالوجی کے کردار" کے عنوان سے کانفرنس کا بھی انعقاد، ملک بھر سے ہزاروں پروفیشنلز طلاب نے شرکت کی۔ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ آئیڈیالوجی اور ٹیکنالوجی، ان دونوں علوم میں تناسب متوازن و بامقصد معاشرہ تخلیق کرے گا۔
-
اسلام ابتداء سے لیکر انتہاء تک قربانیوں کا نام ہے، حرمتِ محرم کانفرنس
جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے زیراہتمام "حرمت محرم کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا، جس میں مکتب حسینیؑ کے پیرو کار شیعہ سنی علمائے کرام، مشائخ عظام، عمائدین، دانشوروں، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔