آیت اللہ عقیل الغروی
-
علامہ قاضی نیاز نقوی، پرہیزگاری اور حسنِ اَخلاق کے زیور سے آراستہ ایک خوش مزاج عالم باعمل تھے
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سابق سینئر نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقویؒ کے درجات کی بلندی اور ان کی خدمات اور کارناموں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ایک تعزیتی ریفرنس قم المقدسہ میں منعقد ہوا، جس سے برصغیر کے مایہ ناز عالم دین اور خطیب آیت اللہ عقیل الغروی نے خطاب کیا۔
-
اللہ کے حضور سب سے زیادہ قربانی محمد اور آلِ محمد نے پیش کی، آیت اللہ عقیل الغروی
قم میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ سید عقیل الغروی نے کہا کہ حضرت حجۃ ابن الحسن عج ایسا معاشرہ تشکیل دیں گے جس میں ہر مومن کی قرائت اور کردار اتنا اچھا ہو کہ آگے بڑھ کر نماز جماعت کی امامت کرسکے۔