کل بروز منگل 15 فروری کے دن تہران کے معراج الشہداء قبرستان میں شہید یونس یوسف زادہ کے جسد خاکی کو سپرد خاک کیا گیا۔ اس تشییع جنازہ میں 39 سال کے انتظار کے بعد شہید یوسف زادہ کی والدہ اور اہل خانہ نے دفاع مقدس (آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ) کے اس والا مقام شہید کے مقدس بدن کو اپنی آغوش میں لیا۔
شہید یوسف زادہ کا جسد خاکی کچھ عرصہ قبل مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی سرچ کمیٹی کے ارکان کی کوششوں سے ملا تھا اور ڈی این اے کے ذریعے اس کی شناخت کی گئی تھی۔
شہید یوسف زادہ سپاہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے 27ویں لشکر (بٹالین) کے سپاہیوں کے ساتھ محاذ جنگ پر گئے تھے اور 21 سال کی عمر میں خیبر آپریشن کے دوران جفیر کے علاقے میں شہید ہوئے تھے۔
آپ کا تبصرہ